قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، سکیورٹی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ

اردو نیوز  |  Apr 07, 2023

پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں ملک کی سکیورٹی، امن و امان کی صورتحال اور سیاسی حالات پر غور و خوض کیا گیا ہے۔

جمعے کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کابینہ کے سینیئر اراکین کے علاوہ فوجی قیادت بھی شریک ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق اجلاس میں فوجی آپریشنز اور ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور اس موقع پر ملک کے موجودہ سیاسی حالات بھی زیر بحث آئے۔

سول و فوجی قیادت نے خطّے میں ہونے والی تبدیلیوں اور ان کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا اور دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More