خانہ کعبہ میں معصوم بچے کی اللہ سے محبت کا خوبصورت انداز

ہم نیوز  |  Apr 07, 2023

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پرایک ویڈیو کلپ وائرل ہے جس میں بچہ والہانہ انداز میں خانہ کعبہ کی جانب دوڑ پڑتا ہے جس پر سکیورٹی والے بھی اس کی محبت کو دیکھ کر نہیں روکتے، اس پر شاندار رد عمل اور تعریفی تبصرے ہو رہے ہیں۔

اس ویڈیو میں ایک معصوم بچے نے اللہ سے اپنی محبت کا اظہار شاندار طریقہ سے خانہ کعبہ کو چھو کر کیا، اس موقع پر سکیورٹی اہلکار کی جانب سے بچے سے شفقت اورنرمی کے سلوک کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا۔

حرم مکی میں آنے والے ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ بیت اللہ شریف کو چھو لے تاہم اس کے لیے موقع ہر وقت دستیاب نہیں ہوتا، مطاف میں موجود ایک بچے نے اپنے رب کی محبت میں خانہ کعبہ کو اس وقت چھونے کی کوشش کر ڈالی جب مسجد میں نماز کے لیے جماعت کھڑی ہوگئی تھی۔

ویڈیو میں معصوم بچہ اچانک بے ساختہ انداز میں خانہ کعبہ کیجانب دوڑ پڑتا ہے، اس موقع پر سکیورٹی گارڈ نے انتہائی شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے اجازت بھی دے دی اور بچہ خوشی سے خانہ کعبہ کو لمس کرکے واپس آگیا۔

سوشل میڈیا پر اس بچے کی ویڈیو وائرل ہے جس میں صارفین گارڈز کے مشفقانہ رویے پر بہت تعریفیں کر رہے ہیں اور بچے کی اللہ سے محبت کو بھی بہت سراہا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More