بی این اے کا سربراہ گلزار امام عرف شنبے گرفتار، آئی ایس پی آر

ہم نیوز  |  Apr 07, 2023

سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد گلزار امام عرف شنبے گرفتار کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاعات پر کی گئی جس میں گلزار امام جو بی این اے (بلوچستان نیشنلسٹ آرمی) کا سربراہ ہے، بلوچستان میں کئی دہشت گرد حملوں میں ملوث ہے۔

گلزار امام 1978کو پنجگور میں پرو م کے مقام پرپیدا ہوا، 2009ء تک گلزار امام نے ٹھیکیدار اور نیوز رپورٹر کی حیثیت سے ملازمتیں کیں، وہ 2001تک کالعدم بلوچ ری پبلیکن آرمی میں براہمداغ بگٹی کا نائب رہا، وہ 11 جنوری 2022 کو بلوچ نیشنلسٹ آرمی کا سربراہ منتخب ہوا۔

گلزار امام نے نومبر 2018 میں بلوچ راجی اجوئی سنگر نامی تنظیم کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کیا،اس نے دسمبر 2017 میں گل نوید کے نام سے افغانی پاسپورٹ پر بھارت کا دورہ بھی کیا،خفیہ اداروں نے انتھک کاوشوں کے بعد گلزار امام عرف شنبے کو بلوچستان سے گرفتارکر لیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More