عمران خان کوریج معاملہ، عدالت نے پیمرا کو نوٹس جاری کر دیا

ہم نیوز  |  Apr 07, 2023

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی عدالت پیشی کی کوریج روکنے کے پیمرا کے حکم کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے پیمرا کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ہے۔

عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ قانون کی نظر میں پیمرا نے اختیار سے تجاوز کیا ہے، اگر اختیار کا یہ غلط استعمال نہ روکا گیا تو پیمرا آئندہ بھی یہی کرے گا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ یہ پابندی تو صرف اُسی ایک دن کے لیے تھی، جس کے جواب میں وکیل کا کہنا تھا کہ ایک دن، ایک گھنٹہ یا تین گھنٹے کی پابندی لگانا بھی اختیار سے تجاوز ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اس روز جو کچھ ہوا اس پر کچھ تو کیا جانا تھا،پبلک پراپرٹیز توڑی گئیں، کوئی اس کی ذمہ داری لینے کے لیے بھی تیار نہیں، یہ تو کم سے کم ہے کہ کہہ دیا جائے کہ کوریج نہ کریں۔

عدالت کا کہنا تھاکہ یہ بھی روایت بن چکی کہ جواب دینے کی بجائے کہا جاتا ہے کہ اُس نے بھی تو کیا ہے،عدالت نے پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More