حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کا اعلان ہوا جس میں عماد وسیم کو پی ایس ایل اور افغانستان میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہونے کے باوجود ٹیم میں جگہ نہ مل سکی جس کا ذمہ دار بابر اعظم کو ٹھہرایا گیا۔
ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو عماد وسیم اور بابر اعظم سے متعلق بتائیں گے۔
گذشتہ دنوں عماد وسیم نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان ہوا تو بابر اعظم نے عماد وسیم کے حق میں ووٹ نہیں دیا اور یوں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور افغانستان کے خلاف پرفارم کرنے والے کھلاڑی کو باہر کردیا گیا۔
کراچی کنگز کے پرانے ساتھی بابر اور عماد سے متعلق قیاس آرائیاں زیر گردش ہیں کہ دونوں کے درمیان اختلافات ہیں۔ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں جب بابر اعظم کو کراچی کا کپتان بنایا تو ٹیم نے اچھی پرفارمنس نہیں دکھائی اور آٹھویں ایڈیشن میں جب کراچی نے بابر اعظم کو ہٹا کر عماد وسیم کو کنگز کا کپتان مقرر کیا تو بابر نے کراچی کی ٹیم کو خیرباد کہہ کر پشاور زلمی کو جوائن کرلیا۔
عماد وسیم نے اس سے قبل بھی شکوہ ظاہر کیا تھا کہ انہیں جان بوجھ کر قومی ٹیم سے دور رکھا جارہا ہے۔ آل راؤنڈر عماد وسیم نے ایک حالیہ انٹرویو میں یہ کہا ہے کہ اگر وہ قومی ٹیم سے بنا کسی وجہ کے باہر کردئے گئے تو وہ اہم قدم اٹھائیں گے۔
خیال رہے نئی سلیکشن کمیٹی نے پی ایس ایل کی کارکردگی اور میڈیا کے دباؤ پر عماد کو افغانستان کے خلاف موقع دیا تو انہوں نے تین میچز کی سیریز میں ایک نصف سینچری کی مدد سے 95 رنز بنائے اور ٹاپ اسکورر رہے جبکہ دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔