پاکستان میں اس وقت مہنگائی اور ڈالر کی قیمت آسمان کو چھورہی ہے جس کی وجہ سے حکومت شرح سود میں بار بار اضافہ کرنے پر مجبور ہے ، ماضی میں شہریوں کو پانچ روپے بھی بینک میں جمع کروانے پر اچھا منافع ملتا تھا۔
حکومت ملک کو درپیش معاشی مسائل سے نمٹنے کیلئے کئی اشیاء کی امپورٹ پر پابندی لگاچکی ہے جبکہ ملک میں پیسے کی ریل پیل کم کرنے کیلئے شرح سود میں بھی کئی گنا اضافے کے بعد پاکستان میں شرح سود اس وقت 20 فیصد سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔
سوشل میڈیا پر ماضی کے اشتہار کا تراشہ وائرل ہے جس میں لکھا ہے کہ آپ کے پاس پانچ روپے ہونگے ؟اگر ہیں تو حبیبِ بینک میں جمع کروادیں، سال بھر بعد ساڑھے سات فیصد مارک اپ بھی ملے گا، ہر چھ ماہ بعد 0.1875 پیسے، یعنی 3 آنے۔ حیران نہ ہوں اتنے پیسوں میں اس وقت آدھا کلو پیاز آجاتی تھی اور ڈیڑھ پاؤ گائے کا گوشت آجاتا تھا۔
آج جہاں شرح سود انتہائی بڑھ چکی ہے وہیں پیاز کی قیمت گزشتہ دنوں دو سے بھی زیادہ تھی جبکہ گائے کا گوشت 1000 روپے کلو کے قریب ہے۔