بابر اعظم کا کیوی کپتان ولیمسن کی صحتیابی کیلئے پیغام

ہم نیوز  |  Apr 07, 2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انجری کا شکار کیوی کھلاڑی کین ولیمسن کی جلد صحتیابی کیلئے پیغام جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔ بابر اعظم نے لکھا کہ کین ولیمسن آپ جلد صحت یاب ہوکر بہترین کم بیک کریں۔ ٹوئٹر صارفین کی جانب سے بابر اعظم کے اس اقدام کو سراہا گیا۔

Bounce back stronger. Get well soon Kane Williamson

— Babar Azam (@babarazam258)

خیال رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنے پہلے میچ میں ہی باؤنڈری پر کیچ پکڑتے ہوئے کین ولیمسن زخمی ہوگئے تھے۔ انہوں نے گیند کو تھام تو لیا مگر باؤنڈری پر لینڈ ہوتا دیکھ کر اسے واپس فیلڈ میں اچھالا، اس کوشش میں وہ اپنی دائیں ٹانگ کے بَل بُری طرح گرے، جس سے گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

کین ولیمسن آئی پی ایل کے بعد ورلڈکپ سے بھی باہر

میڈیکل رپورٹ کے مطابق اس بات کی تصدیق کی گئی کہ آئی پی ایل میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے ان کا کروسیٹ لگمنٹ پھٹ گیا تھا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کین ولیمسن کا انڈیا میں ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ سے قبل اب فِٹ ہونے کا امکان نہیں ہے جس کے باعث وہ قومی ٹیم میں سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہونگے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More