پیرس پھر میدان جنگ بن گیا

ہم نیوز  |  Apr 07, 2023

پیرس: فرانس کے شہر پیرس میں متنازع پنشن اصلاحات کے خلاف شہری ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پنشن اصلاحات کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں اور پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس پھینکی گئی۔

اس دوران مظاہرین نے املاک کو نقصان پہنچایا جبکہ فرانسیسی صدر کے کیفے سمیت مختلف عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ فرانسیسی صدر پنشن اصلاحات کے حق میں ہیں اور وہ واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ اصلاحات بہت ضروری تھیں۔

گزشتہ ماہ بھی پیرس میں متنازع پنشن کے خلاف بڑے احتجاجی مظاہرے ہوئے جس میں یونین کے مطابق 30 لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More