غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے، سائرن بج گئے

ہم نیوز  |  Apr 07, 2023

غزہ: اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملے بھی شروع کر دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے کیے گئے جس کے بعد غزہ کےقریب اسرائیلی علاقوں میں سائرن بجنے لگے۔

غزہ میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور غزہ کے اوپر اسرائیلی طیاروں کی پروازیں بھی وقفے وقفے سے جاری رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

فلسطین کی جہادی تنظیم حماس نے کہا کہ اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے غزہ پر متعدد فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک بار پھر اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام پر حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جبکہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں انہیں بیت المقدس میں نماز کی ادائیگی سے بھی روکا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More