پودوں کے رونے کی آوازیں ریکارڈ

ہم نیوز  |  Apr 07, 2023

سائنسدانوں نے پودوں کے رونے کی آوازیں ریکارڈ کر لیں۔ پودوں کو پانی کی اشد ضرورت ہو تو وہ 35 آوازیں نکالتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پودوں کو اگر پانی نہ دیا جائے تو وہ رونے لگتے ہیں۔ ان کی آوازیں ہمیں سنائی تو نہیں دیتیں لیں وہ ان آوازوں کے ذریعے سگنل بھیجتے ہیں۔

سائنسدان کہتے ہیں کہ پودوں کی آوازیں جانور سن سکتے ہیں کیونکہ پرندے، کیڑے اور چوہے زیادہ تر پودوں میں ہی رہتے ہیں تو اس لیے ہوسکتا ہے کہ شاید پودے جانوروں کی آواز کا جواب بھی دیتے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: 

ماہرین کی جانب سے ٹماٹر اور تمباکو کے پودے کاٹے گئے یا انہیں پانی دینا بند کیا گیا اور ان پودوں کے قریب مائیکروفون رکھ دیئے گئے۔ کچھ دیر بعد مائیکرو فون میں پودوں کی مخصوص آوازیں ریکارڈ ہوئیں جو وہ خارج کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پودوں کو پانی نہ دیتے اور کاٹنے پر آوازیں سنائی دیتی ہیں لیکن یہ آوازیں انسانوں کو سنائی نہیں دیتیں۔ پودے ان آوازوں کے ذریعے ماحول میں سگنل بھیجتے ہیں تاکہ جاندار انہیں سن کر اپنے رویوں کو بدل سکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More