ٹرمپ انتظامیہ افغانستان سے انخلا کی ذمہ دار قرار

ہم نیوز  |  Apr 07, 2023

واشنگٹن: جوبائیڈن انتظامیہ کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے انخلا کی ذمہ دار ٹرمپ انتظامیہ ہے۔

امریکہ کے افغانستان سے انخلا پر جوبائیڈن انتظامیہ نے سمری رپورٹ جاری کر دی۔ جس میں جوبائیڈن انتظامیہ نے افغانستان سے انخلا کا ذمہ دار ٹرمپ انتظامیہ کو قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی انخلا کی صرف تاریخ دی تھی اور لائحہ عمل نہیں بتایا تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلوں اور لائحہ عمل کے فقدان سے بائیڈن انتظامیہ کے اختیارات محدود ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: 

رپورٹ میں کہا گیا کہ طالبان نے جس تیزی سے افغانستان پر قبضہ کیا تو ظاہر ہے 2 ہزار 5 سو فوجیوں سے امن نہیں ہو سکتا تھا۔ افغان انخلا سے سیکھے گئے سبق یوکرین اور ایتھوپیا میں بھی اپلائی کیے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق انخلا کے بعد اب امریکہ خراب ہوتی سیکیورٹی صورتحال میں انخلا کو ترجیح دیتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More