پارلیمنٹ نے بالکل درست قرارداد پاس کی، نواز شریف

ہم نیوز  |  Apr 07, 2023

لندن: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے بالکل درست قرارداد پاس کی۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پارلیمنٹ کو بتانا چاہیے کہ وہ ایک بالادست ادارہ ہے اور میں پارلیمنٹ میں پیش ہونے والی قرارداد کے حق میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے بالکل ٹھیک قرارداد پاس کی ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے فیصلے کو مسترد کرنے سے متعلق قرارداد منظور کی گئی۔

قومی اسمبلی میں 3 رکنی بینچ کے فیصلے کو مسترد کرنے کے لیے قرارداد رکن اسمبلی خالد مگسی نے پیش کی۔ قرارداد کے مطابق عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: 

قرارداد کے مطابق ایوان ایک ہی وقت میں عام انتخابات کو مسائل کا حل سمجھتی ہے۔ عدالت عظمیٰ کا فل کورٹ 63 اے کی تشریح سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ ایوان مقدمات کو فل کورٹ میٹنگ کے فیصلوں تک سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے کے 3 رکنی بینچ کے فیصلے کی تائید کرتا ہے۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More