بھائی سے جھگڑا، بہن نے غصے میں آ کر موبائل نگل لیا

ہم نیوز  |  Apr 06, 2023

بھارت میں بھائی سے جھگڑے کے دوران غصے میں آ کر بہن نے موبائل نگل لیا، طبیعت بگڑنے پر لڑکی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے اس کی جان بچا لی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ کے علاقے کے رہائشی  بھائی اور بہن کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا، بجث بڑھنے پر بہن نے غصے کے عالم میں چھوٹا بٹن پیڈ والا موبائل نگل لیا۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی کی طبعیت خراب ہونے پر اسے قریبی اسپتال پہنچایا گیا، الٹراساؤنڈ، سی ٹی اسکین اور ایکس رے کرنے کےبعد ڈاکٹروں کی رائے تھی کہ موبائل فون کو اینڈواسکوپی یا لیپرواسکوپی کے ذریعے بحفاظت نہیں نکالا جاسکتا، چناچنہ باقاعدہ سرجری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈاکٹروں کی ٹیم نے دو گھنٹے طویل آپریشن کے بعد لڑکی کے معدے سے موبائل فون برآمد کرلیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More