انوشکا شرما کا کیریئر ’مکمل تباہ‘ کرنا چاہتا تھا: کرن جوہر

اردو نیوز  |  Apr 06, 2023

مشہور انڈین  فلمساز اور فلم  انڈسٹری میں اثر و رسوخ رکھنے والے کرن جوہر سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں انہوں نے اداکارہ انوشکا شرما کے بارے میں کچھ انکشافات کیے۔

اس ویڈیو پر ردعمل بھی دیکھنے میں آیا ہے اور بالی وڈ سے وابستہ افراد کرن جوہر کے رویے پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔

سنہ 2016 کی اس ویڈیو میں کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ وہ انوشکا شرما کے فلمی کیریئر کو تباہ کرنا چاہتے تھے۔

کرن جوہر نے یہ انکشاف ایک پروگرام میں کیا جس میں انوشکا شرما کے ہمراہ ایشویریا رائے بھی موجود تھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرن جوہر کی اس بات پر انوشکا شرما ہنس رہی ہیں، لیکن  سوشل میڈیا پر اکثر صارفین نے فلمساز کے اس بیان پر انتہائی سنجیدہ ردعمل دیا ہے۔

کرن جوہر نے بتایا کہ جب انہوں نے پہلی مرتبہ انوشکا شرما کی تصویر دیکھی تو ہدایتکار ادتیا چوپڑا کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی فلم ’رب نے بنائی جوڑی‘ میں انوشکا شرما کو بطور ہیروئن نہ لیں۔

’جب ادتیا چوپڑا نے مجھے تصویر دکھائی تو میں نے کہا نہیں نہیں تم پاگل ہو، اس کو سائن کرو گے۔ اس انوشکا شرما کا سائن کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔‘

انوشکا شرما نے فلم ’رب نے بنائی جوڑی‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں کرن جوہر ہنستے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ انوشکا کے کیریئر کو ختم کرنا چاہتے تھے۔

Someone’s only hobby is to make or break careers. If Bollywood is in gutter, it’s because of some people’s dirty ‘backroom’ politics against talented outsiders. https://t.co/GNPRjiW5ry

— Vivek Ranjan Agnihotri (@vivekagnihotri) April 6, 2023

ایک اور انڈیین ہدایتکار ویوک اگنی ہوتری نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’کیریئر بنانا اور ختم کرنا کسی کا مشغلہ ہے۔ اگر بالی وڈ گٹر میں ہے تو اس کی وجہ باصلاحیت آؤٹسائیڈرز کے خلاف چند لوگوں کی گندی سیاست ہے۔‘

یہ ویڈیو 2016 میں ممبئی فلم فیسٹیول کے دوران ایک انٹریو کی ہے۔ یہ وہی موقع تھا جب کرن جوہر کی ہدایتکاری میں فلم ’اے دل ہے مشکل‘ ریلیز ہوئی تھی جس میں انوشکا شرما اور ایشوریا رائے نے لیڈ کردار ادا کیے تھے۔

کرن جوہر کی یہ ویڈو ایسے وقت پر گردش کر رہی ہے جب حال ہی میں پریانکا چوپڑا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ بالی وڈ میں انہیں اس حد تک کونے میں دھکیلا گیا کہ وہ ہالی وڈ میں قسمت آزمانے پر مجبور ہوئیں۔

پریانکا چوپڑا کے اس بیان کے بعد کنگنا رناوت بھی میدان میں آ گئیں اور کہا کہ کرن جوہر نے پریانکا چوپڑا کے بالی وڈ میں ہونے پر پابندی عائد کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More