پاکستان آکر شادی کی اور اسلام بھی قبول کیا ۔۔ انگلینڈ کے غیر مسلم نوجوان نے پاکستانی لڑکی سے شادی کیوں کی؟ دیکھئے

ہماری ویب  |  Apr 06, 2023

سوشل میڈیا پر ایسی شادیوں کو خاص نظر سے دیکھا جاتا ہے جس میں ایک ملکی ہو تو دوسرا غیر ملکی۔

ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو ایک ایسی ہی خاص جوڑے کی شادی سے متعلق بتانے جا رہے ہیں جن کی شادی نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

اس نئے شادی شدہ جوڑے کی خاص بات یہ ہے کہ لڑکا غیر ملکی ہے جبکہ لڑکی پاکستان سے تعلق رکھتی ہے۔ (Oliver) اولیور نامی برطانوی نوجوان جنہوں نے اپنی محبت کی خاطر اپنا مذہب تبدیل کر کے اسلام قبول کیا اور منیزہ نامی لڑکی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

اولیور نے اپنا نام تبدیل کر کے اپنا مسلمان نام مومن رکھا ہے۔

شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہیں اور صارفین کی جانب سے منیزہ اور مومن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والی منیزہ برطانیہ میں مومن کی محبت میں گرفتار ہوئیں جس کے بعد انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ اولیور نے اسلام قبول کیا اور اب وہ ایک باعمل مسلمان ہو چکے ہیں۔

شادی کی تصاویر میں منیزہ گلابی رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کی ہوئی ہیں جبکہ ان کے خاوند کو سفید قمیض پاجامے اور گولڈن واسکٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی واسکٹ کے رنگ کی پشاوری چپل بھی پہنی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More