خیبرپختونخوا انتخابات، پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

ہم نیوز  |  Apr 06, 2023

تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن، گورنر خیبرپختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ گورنر خیبرپختونخوا یکم مارچ کے عدالتی حکم پر عمل نہیں کر رہے، گورنر خیبرپختونخوا نے میڈیا پر 28 مئی کی تاریخ کا اعلان کیا بعد میں مکر گئے۔

آئین کے مطابق 90 دن میں انتخابات ضروری ہیں، گورنر خیبرپختونخوا عدالتی حکم کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ گورنر خیبرپختونخوا کو انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دے، استدعا کی گئی کہ 90دن کی مدت کے قریب ترین تاریخ دینے کی ہدایت کی جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو تاریخ ملتے ہی فوری انتخابی شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کی جائے اور تمام وفاقی و صوبائی اداروں کو انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کا حکم دیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More