سکندر خان نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

ہم نیوز  |  Apr 06, 2023

تحریک انصاف کے ناراض رہنما سکندر خان نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

آل کے پی کے گڈز ٹرانسپورٹ کے جنرل سیکرٹری سکندر خان نے پی کے 83 پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو معاشی لحاظ سے تباہ و برباد کرکے چھوڑا ہے، عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں ملک کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا۔

انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہونے کی بجائے الٹا پستی کی جانب چلا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ اناڑی حکومت نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کرنے کی بجائے الٹا معیشت کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا جس کی وجہ سے غربیوں کے چولہے ٹھنڈے ہو گے اور غریب فاقوں پر مجبور ہو گیا۔

انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دور اقتدار میں حکومتی کارندوں نے خوب عیاشیاں کی جبکہ غریب غریب تر ہوتا گیا،ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والا عمران خان اپنے دور اقتدار میں نہ تو نوکریاں دے سکا اور نہ ہی گھر بلکہ اس نے الٹا نوکریوں پر لگے ہوئے نوجوانوں کی نوکریاں ختم کر کے ان کو گھر بیٹھنے پرمجبور کردیا۔

سکندر خان کا کہنا تھا کہ اس دفعہ پی ٹی آئی کی مکاری نہیں چلے گی، الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار کو شکست دوں گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More