برگر کھانے سے آپ ڈپریشن کے مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں

ہم نیوز  |  Apr 06, 2023

سائنسدانوں نے فاسٹ فوڈ کے شوقین افراد کو خبردار کردیا، فاسٹ فوڈ کھانے والے افراد کا ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا چانس زیادہ ہوتا ہے۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق  یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ برگر اور آئس کریم کھانے والے افراد میں بے چینی اور موڈ کے دیگر امراض پیدا ہو سکتے ہیں۔ برگر کھانے سے ڈپریشن کے خطرے میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی غذائیں جس میں چکنائی یا چینی کی ایک بڑی مقدار پائی جاتی ہے یا بہت لمبے عرصے تک پروسس کیا جاتا ہے، جسم میں سوزش کا باعث بن سکتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق یہ سوزش، ڈپریشن کے بڑھتے ہوئے خطرے کا باعث بنتی ہے۔

تحقیق میں کہا گیا کہ فاسٹ فوڈ نہ کھانے والے افراد کے مقابلے میں باقاعدگی سے فاسٹ فوڈ کھانے والwN میں 51 فیصد ڈپریشن کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ فاسٹ فوڈ آپ کو نہ صرف ڈپریشن بلکہ مختلف دماغی و نفسیاتی مسائل سے بھی دوچار کرسکتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فاسٹ فوڈ خاص کر برگر کھانے کے ٹھیک 15 منٹ بعد آپ کے جسم میں گلوکور کا اضافہ ہوتا ہے جس کے بعد دوبارہ بھوک کا احساس پیدا ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ اس عمل میں مسلسل اضافہ مستقبل میں ذیابیطس کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More