پاکستان: جنوبی ایشیا کا مہنگا ترین ملک قرار

ہم نیوز  |  Apr 06, 2023

جنوبی ایشیا کے 8 ممالک میں پاکستان کو مہنگا ترین ملک قرار دے دیا گیا ہے جبکہ ڈیفالٹ کرنے والے سری لنکا کو دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی آؤٹ لوک رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت کو بلند مہنگائی، زرمبادلہ بحران سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ رواں سال معاشی شرح نمو صرف 0.6 فیصد تک رہنے کا امکان ہے لیکن اکنامک اور اسٹرکچرل اصلاحات کے ذریعے پاکستان باؤنس بیک کر سکتا ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام آن ٹریک رہا تو مالی خسارے میں کمی متوقع ہے۔

پاکستانی معیشت سے متعلق جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال مہنگائی کی اوسط شرح 27.5 فیصد رہے گی۔ سخت مانیٹری، مالی پالیسی اور بجلی تیل مہنگا ہونے کے باعث صنعتی پیداوار کم رہے گی جبکہ معاشی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے تعاون جاری رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق سری لنکا کو 24.4 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ 13.8 فیصد کے ساتھ افغانستان کو تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ بنگلادیش 8.7 فیصد کے ساتھ جنوبی ایشیا کے 8 ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے۔

دوسری طرف بھارت میں رواں سال مہنگائی کی شرح پانچ فیصد رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More