آئی ایم ایف کو ٹکر دینے کیلئے چین اور بڑے اسلامی ملک کا تگڑا منصوبہ

ہم نیوز  |  Apr 05, 2023

چین اور ملائیشیا نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مقابلے میں ایشیائی مالیاتی فنڈ(اے ایم ایف) بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے گزشتہ ہفتے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ چینی صدر نے امریکی ڈالر کو قابو کرنے کے لیے ملائیشیا کے اے ایم یف پروگرام کا تذکرہ کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملائیشیا ڈالر پر انحصار ختم کرنا چاہتا ہے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم انور نے بتایا کہ انہوں نے 1990 کی دہائی میں بطور وزیر خزانہ اپنے پہلے دور میں ایشین مانیٹری فنڈ بنانے کی تجویز پیش کی تھی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں، چین اور برازیل نے تجارتی لین دین اپنی اپنی کرنسیوں میں کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، چین برازیل کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے، اس کے بعد امریکہ کا نمبر آتا ہے۔چین برازیل کی سب سے بڑی برآمدی منڈی بھی ہے، جو تمام برآمدات کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More