پاکستان میں سوزوکی کمپنی کی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نئی قیمتیں کیا ہیں؟

اردو نیوز  |  Apr 05, 2023

پاکستان میں سوزوکی موٹر کمپنی نے ایک مرتبہ پھر سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

گاڑیوں کی معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ ’پاک ویلز‘ کے مطابق ’آلٹو وی ایکس‘ کی قیمت میں ایک لاکھ سات ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 22 لاکھ 51 ہزار ہو گئی ہے۔

اس طرح آلٹو وی ایکس آر کی نئی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 26 لاکھ 12 ہزار ہوگئی ہے۔

اگر آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس کی قیمت کو دیکھا جائے تو اس کی قیمت میں ایک لاکھ 34 ہزار کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کار کی قیمت 26 لاکھ 65 ہزار سے بڑھ کر 27 لاکھ 99 ہزار ہوگئی ہے۔

سوزوکی کے برینڈ ویگن آر وی ایکس آر کی نئی قیمت ایک لاکھ 52 ہزار کے اضافے کے بعد 32 لاکھ 14 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اس طرح ویگن آر وی ایکس ایل کی نئی قیمت ایک لاکھ 64 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 34 لاکھ 12 ہزار روپے ہے۔

ویگن آر اے جی ایس کی پرانی قیمت 35 لاکھ 63 ہزار روپے تھی جو کہ اب ایک لاکھ 78 ہزار کے اضافے کے بعد 37 لاکھ 41 ہزار ہو جائے گی۔

سوزوکی کے مشہور برینڈ کلٹس وی ایکس آر کی نئی قیمت بھی ایک لاکھ 78 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 37 لاکھ 18 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ کلٹس وی ایکس ایل کی نئی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار کے بڑے اضافے کے بعد 40 لاکھ 84 ہزار ہوگئی ہے۔

اسی طرح سوئفٹ جی ایل ایم ٹی کی نئی قیمتیں دو لاکھ چار ہزار روپے کے اضافے کے بعد 40 لاکھ 52 ہزار کے بعد 42 لاکھ 56 ہزار ہوگی جبکہ سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی نئی قیمتیں 2  لاکھ 19 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 45 لاکھ 74 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

سوزوکی کی کاروں کے ساتھ ساتھ پک اپ گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سوزوکی پک اپ کی راوی کی نئی قیمت 88 ہزار روپے کے اضافے کے ساتھ 18 لاکھ 56 ہزار اور راوی ود آوٹ ڈیک کی قیمت 88 ہزار کے اضافے کے بعد 17 لاکھ 81 ہزار ہوگئی ہے۔

پاک ویلز کے مطابق پاک سوزوکی موٹر کی گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق 6 اپریل سے ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More