پاکستان ایران بارڈر پر بازار چے تجارت کیلئے تیار

ہم نیوز  |  Apr 05, 2023

پاکستان ایران بارڈر پر بازار چے تجارت کیلئے تیار ،پاک ایران بارڈر بازارچے پرباقاعدہ کام 7اپریل کوشروع ہوجائےگا ۔

تفصیلات کے مطابق  چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے چئیرمین ایف بی آر نے ملاقات کی۔چئیرمین سینیٹ نے ایف بی آر کی جانب بازارچے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔۔

صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور تاجروں کے تحفظ کیلئے ایسے منصوبے ناگزیر ہیں۔تفتان کے قریب بازارچے کا قیام تمام اسٹیک ہولڈرز کا دیرینہ مطالبہ تھا۔

بازارچے کے قیام کیلئے آرمی چیف اور نیشنل لاجسٹک سیل کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں،بازارچے کے قیام سے مقامی تاجروں کو سہولت اور بارڈر ٹریڈ بہتر ہوگی۔

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی جلد ایف بی آر ٹیم کے ہمراہ بازارچے بارڈر کا دورہ کرینگے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More