زرتاج گل اور عثمان بزدار کو اینٹی کرپشن نے طلب کر لیا

ہم نیوز  |  Apr 05, 2023

سابق وفاقی وزیر زرتاج گل اور سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو اینٹی کرپشن نے طلب کر لیا۔

اینٹی کرپشن نے زرتاج گل کوترقیاتی کاموں میں مبینہ طور پر کمیشن لینے کے حوالے سے تحقیقات کیلئے طلب کیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر سے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام (3) اسکیموں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن نے زرتاج گل، ہمایوں اخوند اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران کو 10 اپریل کو طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو 10 اپریل کو بھی طلب کیا ہے۔ان پر محکمہ ہائی وے کے افسران اور ٹھیکیداروں کی مبینہ ملی بھگت سے کرپشن کا الزام ہے۔

ہم نیوز اس معاملے پر زرتاج گل اور عثمان بزدار سے موقف لینے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More