عدت میں نکاح کا الزام، عمران خان اور بشریٰ بی بی کیلئے نئی مشکل

ہم نیوز  |  Apr 05, 2023

شہری نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ پر عدت کے دوران نکاح کرنے کا الزام عائد کر دیا۔

شہری محمد حنیف نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں درخواست دیتے ہوئے کارروائی کی استدعا کی ہے۔

انہوں نے اپنی درخواست عمران خان، بشریٰ بی بی اور ریاست کو فریق بنایا ہے، شہری نے دونوں کے خلاف سیکشن 496 کے تحت کارروائی کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی نے عدت پوری کئے بغیر نکاح کیا جو غیرقانونی ہے۔

محمد حنیف نامی شہری نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کی کاپی بھی درخواست کے ساتھ منسلک کی، درخواست گزار نے عدالت میں اپنا ابتدائی بیان دیا جس کے بعد عدالت نے سماعت 8 اپریل کو مقرر کر دی۔

واضح رہے کہ نکاح خواں مفتی سعید خان کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہنا تھا کہ انہوں نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح دو بار پڑھایا۔

مفتی سعید کا کہنا تھا کہ پہلا نکاح عدت کے دوران ہونے کی وجہ سے فاسد تھا، جب علم ہوا تو دوسری بار نکاح پڑھانا پڑا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More