عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار

ہم نیوز  |  Apr 05, 2023

سیشن کورٹ اسلام آباد نے خاتون جج دھمکی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دینے کا حکم دیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دیے جاتے ہیں، ٹرائل کورٹ عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرے۔

عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا، تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر نے بتایا کہ عمران خان کی رہائش گاہ پر وارنٹ کی تعمیل نہیں کی گئی۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ سیشن عدالت کا قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ برقرار ہے اورٹرائل کورٹ کو سیشن عدالت کا فیصلہ نظرانداز نہیں کرنا چاہئے تھا، عدالت نے عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More