قومی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر اعظم خان کا پیغام

ہم نیوز  |  Apr 05, 2023

نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر کھیلی جانے والی سیریز میں قومی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر پاکستانی بلے باز اور وکٹ کیپر اعظم خان کا ردِ عمل سامنے آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے قومی ٹیم میں شامل ہونے والی کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ انشا اللہ ٹیم میں دوبارہ جگہ حاصل کرنے کے لیے اپنے کھیل اور فِٹنس پر محنت جاری رکھوں گا۔

Good luck to the boys in green for the home series, inshaAllah will keep working hard on my game and fitness to get back a place in the team.💚

— Azam Khan (@MAzamKhan45) April 4, 2023

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف 14 اپریل سے کھیلی جانے والی وائٹ بال سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا۔ ٹیم میں کئی بڑے کھلاڑیوں کی واپسی کے ساتھ قیادت بابر اعظم کے حوالے کی گئی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود شامل ہیں۔

اسی طرح ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم کپتان، شاداب خان نائب کپتان، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، احسان اللہ، امام الحق، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور اسامہ میر شامل ہیں۔

اعظم خان کو افغانستان کے خلاف حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہتر کارکردگی نہ دکھانے پر قومی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More