قوم کو تباہ ہونے سے بچانا میرا جرم ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ہم نیوز  |  Apr 05, 2023

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرا جرم یہ ہے کہ میں نے اپنی قوم کو تباہ ہونے سے بچایا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر بےبنیاد الزامات لگائے گئے اور عدالتی کارروائی انتخابی عمل میں مداخلت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 75 ملین ووٹ لینے والے امریکی صدر پر فردجرم عائد کی جا رہی ہے جبکہ میں امریکہ میں اس طرح کی مداخلت کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ جعلی کیس 2024 کے انتخابات کے سلسلے میں سامنے لایا گیا ہے اور جوبائیڈن کے دور میں روس نے امریکہ کے خلاف اتحاد بنا لیا۔

انہوں نے کہا کہ میرا جرم یہ ہے کہ میں نے اپنی قوم کو تباہ ہونے سے بچایا جبکہ جوبائیڈن انتظامیہ کی خارجہ پالیسی ناکامیوں کا شکار ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More