افغانستان میں خواتین ورکرز کے کام پر پابندی

ہم نیوز  |  Apr 05, 2023

کابل: افغانستان میں اقوام متحدہ کی خواتین ورکرز کے کام کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان کی جانب سے افغان خواتین ورکرز کو کام سے روکنے کے حوالے سے تاحال کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی جبکہ طالبان کی خواتین کے کام کرنے پر پابندی سے اقوام متحدہ کا خواتین عملہ مستثنیٰ تھا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ حکام کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ مشن کے تمام عملے کو اگلے 48 گھنٹوں تک کام پر نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کی وجہ سیکیورٹی خدشات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ اگست 2021 سے طالبان کے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے اب تک خواتین پر پابندیوں کے کئی احکامات جاری ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More