انڈیا میں مسلمان ڈرائیور کی قسمت جاگ اُٹھی، آن لائن گیم سے ڈیڑھ کروڑ روپے کما لیے

اردو نیوز  |  Apr 04, 2023

انڈین ریاست مدھیہ پردیش میں ایک مسلمان ڈرائیور ایک آن لائن کرکٹ گیم پر 49 روپے خرچ کرکے ڈیڑھ کروڑ روپے جیت گیا ہے۔

’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع بروانی میں شہاب الدین منصوری نامی ڈرائیور نے آن لائن فینٹسی کرکٹ لیگ میں 49 روپے والی کیٹیگری میں ایک ورچوئل ٹیم تشکیل دی اور وہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

شہاب الدین منصوری نے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کلکتہ نائٹ رائڈرز اور کنگز ایلون پنجاب میچ کے دوران یہ انعام جیتا۔

مسلمان ڈرائیور کے مطابق وہ پچھلے دو سالوں سے اس آن لائن گیم پر اپنی قسمت آزما رہے تھے۔ ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق شہاب الدین نے انعامی رقم میں سے 20 لاکھ روپے اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کیے ہیں جس میں سے چھ لاکھ روپے ٹیکس کی مد میں کاٹ لیے جائیں گے۔

شہاب الدین منصوری مدھیہ پردیش میں ایک کرائے کے گھر میں رہتے ہیں اور انعامی رقم سے اپنا گھر بنانے چاہتے ہیں اور باقی رقم سے وہ اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More