عیدالفطرکب ہوگی؟ اماراتی ماہرفلکیات نے تاریخ بتادی

ہم نیوز  |  Apr 04, 2023

متحدہ عرب امارات سےتعلق رکھنے والے ماہر فلکیات نے تصدیق کی ہے کہ عیدالفطرکا پہلادن21 اپریل کوہوگا۔ یہ رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام اوراسلامی مہینے شوال کے آغاز کی علامت ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فلکیات سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا پوراچاند جمعرات 20 اپریل 2023 کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر36 منٹ پر ہوگاجبکہ شوال کا چاند جمعرات 20 اپریل کو صبح 8 بج کر13 منٹ پر پیدا ہوگا اوریہ غروب آفتاب کے 22 منٹ بعد غروب ہوگا۔

اگرحکومت تاریخوں کی تصدیق کرتی ہے تومتحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں کوجمعہ 21 اپریل سے پیر 24 اپریل تک عید کی چار چھٹیاں ہوں گی۔

دنیا بھر کے مسلمان ماہ صیام کے اختتام کے بعد یکم شوال کوعیدالفطر مذہبی جوش وجذبے سے مناتے اور بھرپورخوشیوں کا اظہار کرتے ہیں۔ وہ طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کے رمضان میں روزے رکھتے ہیں اورعید رمضان کے اختتام کی علامت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More