زبان اردو نہیں بلکہ ۔۔ ماضی حج کرنسی نوٹ پر یہ کونسی زبان اور کیوں لکھی جاتی تھی، دلچسپ معلومات

ہماری ویب  |  Apr 04, 2023

پاکستان میں ڈالر کی قلت کی وجہ سے حج اخراجات تقریباً 12 لاکھ تک پہنچ گئے ہیں جبکہ ماضی میں حج کیلئے پاکستانی عازمین کیلئے ایک الگ کرنسی جاری کی جاتی تھی جس پر اردو کے ساتھ دیگر زبانیں بھی لکھی جاتی تھیں۔

پاکستان میں رواں سال نجی اور سرکاری حج اخراجات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، رواں سال پرائیویٹ حج کے کم سے کم اخراجات 11 لاکھ 80 روپے رکھے گئے ہیں جبکہ وی وی آئی پی پیکیج 34 لاکھ روپے کا ہوگیا۔

سیکریٹری وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ نجی آپریٹرز کی مانیٹرنگ کیلئے جامع حکمت عملی طے کرلی، وعدے کے مطابق سہولیات نہ دینے والے آپریٹرز کو سزائیں ملیں گی۔

رواں سال 736 ٹور آپریٹرز میں کوٹہ تقسیم کیا گیا ہے جن کی فہرست بھی جاری کردی گئی، پرائیویٹ اسکیم کے تحت 89 ہزار 605 عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔ وزارت مذہبی امور نے نجی ٹور آپریٹرز کیلئے پیکیجز کے ساتھ سہولیات بھی طے کردیں۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ ماضی میں پاکستان میں حج کافی سستا تھا اور حج کے خواہشمند عازمین کیلئے الگ سے کرنسی نوٹ جاری کئے جاتے تھے اور ان نوٹوں پر اردو کے ساتھ مشرقی پاکستان کی علیحدگی سے بنگلہ زبان بھی تحریر ہوتی تھی۔

پاکستان کی قومی زبان گوکہ اردو ہی تھی لیکن مشرقی پاکستان کے لوگ بنگلہ زبان بولتے اور لکھتے تھے جس کی وجہ سے 1960 کو جاری ہونے والی کرنسی پر مشرقی پاکستان کے باسیوں کیلئے بنگلہ زبان لکھی جاتی تھی لیکن سقوط ڈھاکہ کے بعد یہ سلسلہ متروک ہوگیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More