ہم نیوز | Apr 04, 2023
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پر دو سال تک کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ان پر یہ پابندی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔
2022ء میں ان کا مقابلہ کیل برووک کے ساتھ ہوا تھا جس میں انہیں شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا لیکن ممنوعہ ادویات کے استعمال پر اب وہ دو سال تک کسی کھیل میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More