قومی کرکٹر حسن علی پاکستانی ٹیم کے وہ کھلاڑی ہیں جو اپنے مداحوں کو لطف کرانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ سوشل میڈیا پر ان کی مختلف ویڈیوز موجود ہیں جب وہ شرارتیں کرتے نظر آئے۔
لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام آج آپ کو حسن کی علی کی دلچسپ ویڈیو دکھانے جا رہے ہیں جنہوں نے لوگوں کے دل جیت لیے۔
کھلاڑی پر کبھی تنقید ہوتی ہے تو کبھی اس کی تعریفوں کے پل باندھ دیے جاتے ہیں۔ حسن علی کی رمضان کرکٹ ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں گراؤنڈ کی پچ پر جھاڑؤ لگاتے دیکھا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گراؤنڈ کی صفائی ستھرائی کرنے والے منتظمین پچ کی جھاڑو لگانے کے لیے آئے وہیں حسن علی بھی موجود تھے۔ ایک ورکر پچ کی جھاڑو لگانے کے لیے سیخوں کو ٹھیک کر ہی رہا تھا کہ پیچھے سے حسن علی نے آکر اس سے جھاڑو لے لیے۔
عملے کے ایک ورکر نے حسن علی سے جھاڑو لینے کی کوشش بھی کی مگر انہوں نے جھاڑو واپس نہ کی اور خود ہی پچ پر جھاڑو لگانا شروع کردی۔
حسن علی کے اس عمل کو لوگوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔