ناسا نے پھر چاند پر ٹیم بھیجنے کا اعلان کر دیا

ہم نیوز  |  Apr 04, 2023

واشنگٹن: ناسا نے نصف صدی بعد پھر چاند پر ٹیم بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ناسا نے چاند پر جانے والی آرٹیمس ٹو مشن کی 4 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا.

ناسا کی جانب سے چاند پر بھیجی جانے والی ٹیم میں پہلی بار ایک خاتون خلا نورد کرسٹینا کوچ کو بھی مشن میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

آرٹیمس ٹو مشن کی ٹیم میں پہلی بار ایک افریقی امریکن اور کینیڈین خلانورد بھی شامل کر لیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ خلائی مشن اگلے سال کے آغاز میں چاند کے لیے بھیجا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More