اٹلی کےفٹبالر نے مسلمان ساتھی کو افطار کا موقع دینے کیلئے خود کو زخمی ظاہر کردیا

ہم نیوز  |  Apr 03, 2023

روم: اٹلی کے فٹبال کلب فیورینتینا کے فٹبالر لوکا رانییری نے مبینہ طور پر اس وقت خود کو زخمی ظاہر کر کے میچ رکوا دیا جب افطاری کا وقت ہوا۔

مؤقر انگریزی جریدے اسپورٹس بریف کے مطابق فٹبالر لوکا رانییری نے ایسا صرف اس لیے کیا کہ ان کے مسلمان فٹبالر ساتھی سفیان امرابط روزہ افطار کر سکیں۔

During the Inter vs Fiorentina match, Luca Ranieri faked an injury to enable his teammate Sofyan Amrabat to break his Ramadan fast! ❤️

𝗥𝗲𝘀𝗽𝗲𝗰𝘁. 👏

— PurelyFootball ℗ (@PurelyFootball) April 1, 2023

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انٹر میلان کے خلاف کلب میچ کے دوران اچانک لوگا رانییری خود کے زخمی ہونے کا اشارہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں طبی امداد فراہم کی جاتی ہے لیکن اسی دوران ان کے مسلمان ساتھی سفیان امرابط میدان میں ہی کھڑے ہو کر کھیلا کھاتے اور پانی پیتے ہیں۔

تاریخ میں پہلی بار، کرکٹ میچ میں مسلمان میاں بیوی بیک وقت امپائر

سفیان امرابط کے کیلا کھانے اور پانی پینے سے لوگوں کو معلوم ہوا کہ مسلمان فٹبالر کا میچ کے دوران روزہ تھا اور وہ افطار کر رہے تھے جس کا موقع انہیں ساتھی فٹبالر کی جانب سے فراہم کیا گیا تھا۔

خلا میں نماز پڑھنے اور روزہ رکھنے والے پہلے مسلمان کی داستان

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ لمحہ پانچ منٹ کے اضافی وقت کے ساتھ 91:34 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More