معروف سابق آسٹریلین کرکٹر گرفتار

ہم نیوز  |  Apr 03, 2023

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو پولیس آفیسر پر حملہ کرنے کے الزام میں ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا گیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل کے حملے سے پولیس آفیسر کا ہاتھ زخمی ہوا،مائیکل سلیٹر نوسا مجسٹریٹ کورٹ میں 2 مئی کو پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ مائیکل سلیٹر کو اس سے قبل ایک کیس میں 2 سال جیل ہو چکی ہے اور وہ کمیونٹی کے لیے کام کر کے سزا مکمل کر رہے ہیں۔

مائیکل سلیٹر نشے کی حالت میں رہنے اور گھریلو تشدد کے واقعات کے باعث مینٹل ہیلتھ ہسپتال میں داخل رہ چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More