کپتان نے سر پر ہاتھ رکھا تو آنکھوں میں آنسو آگئے کیونکہ ۔۔ زمان پارک کے باہر پہرہ دینے والے ننھے یتیم بچے کو عمران خان نے کونسا درجہ دیدیا؟

ہماری ویب  |  Apr 03, 2023

عمران خان نے دن رات زمان پارک کے باہر پہرہ دینے والے یتیم ابوہریرہ کو اپنا بیٹا بنالیا، کپتان نے پارٹی ذمہ داران کو بچے کی تعلیم و تربیت اور اخراجات کیلئے بھی ہدایات جاری کردیں۔

سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق گوجرانوالا کا رہائشی 14سالہ ابوہریرہ کئی روز سے زمان پارک لاہور میں دیگر ہزاروں لوگوں کے ساتھ عمران خان کی حفاظت پر مامور ہے۔

ابوہریرہ کو پولیس اٹھا کر لے گئی تھی ، تحریک انصاف کی لیگل ٹیم بھی اپنے اسیروں کو ڈھونڈتی مختلف تھانوں سے ہوتی ہوئی وہاں پہنچی تو پانچ روز بعد پولیس نے اس بچے کو رہا کردیا۔

یہ ننھا بچہ جب واپس آیا تو ایک یو ٹیوبر کو بتایا کہ اسکے والدین اس دنیا میں نہیں ہیں وہ یتیم ہے اور عمران خان کو ہی اپنا والد سمجھتا ہے۔

جب یہ خبر عمران خان تک پہنچی تو انہوں نے ابو ہریرہ کو ملاقات کیلئے بلایا اسکی سرپرستی کرتے ہوئے چند ذمہ دار لوگوں کی ڈیوٹی لگائی کہ وہ ابوہریرہ کی تعلیم و تربیت کا بندوبست کریں وہ آج سے اسے اپنا تیسرا بیٹا مان کر اپنی ذمہ داری میں لے رہے ہیں۔ عمران خان کے اس اعلان پر ننھے ابوہریرہ اور خود عمران خان کی آنکھیں نم ہوگئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More