مراکش میں ہفتہ کے روز فٹ بال لیگ میں انٹرمیلان کے کھلاڑی لوکا رانیری نے مسلمان ساتھی کا روزہ کھلوانے کیلئے جھوٹی چوٹ کا دعویٰ کرکے میچ رکوادیا۔
میچ کے دوران افطار کا وقت ہونے پر غیر مسلم کھلاڑی لوکا رانیری نے مسلمان ساتھی صوفیان امربت کو افطار کا موقع دینے کیلئے اچانک چوٹ لگنے کا دعویٰ کیا اور میڈیکل ٹیم کی ٹریٹمنٹ کے دوران صوفیان امربت نے روزہ کھول لیا۔
دلچسپ بات یہ تھی کہ لوکا رانیری نے جب چوٹ لگنے کا دعویٰ کیا اس وقت کوئی بھی اس کے قریب نہیں تھا، اس کے بعد کیمروں کا رخ مڈفیلڈر صوفیان امربت کی طرف ہوا جو افطاری کرتے نظر آئے۔
واضح رہے کہ اس سال مسلمانوں اور مسیحیوں کے روزے ساتھ چل رہے ہیں ، مسلمان 21یا 22 اپریل کو عید الفطر منائینگے لیکن اس سے پہلے 9 اپریل کو مسیحیوں کی عید ہوگی۔۔
روزوں کے باوجود فٹ بال میچ میں کھانے کا کوئی وقفہ نہیں ہوتا اس لئے مسیحی کھلاڑی لوکا رانیری نے اپنے مسلمان ساتھی کا روزہ کھلوانے کیلئے میچ رکوایا جس کو پوری دنیا کے میڈیا نے شہ شرخیوں میں جگہ دی۔