3 ڈبیاں سگریٹ پی جاتا ہے اور اگر ۔۔ دیکھیں اس انوکھے اونٹ کو جو چارہ کھانے کی بجائے روزانہ سگریٹ پیتا ہے؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Apr 03, 2023

سگریٹ نہ پلاؤں تو غصے میں آجاتا ہے۔ یہ الفاظ ہیں ایک ایسے اونٹ کے مالک کے جس کا اونٹ چارہ کم اور سگریٹ زیادہ پیتا ہے، یہ انوکھا اونٹ کہیں اور نہیں بلکہ پاکستان میں پایا جاتا ہے، آئیے جانتے ہیں اس کے بارے میں مزید دلچسپ حقائق۔

ماجرا دارصل کچھ یوں ہے کہ تھل کے علاقے میں رہنے والا شوکت خان کہتا ہے کہ میرے بچے بھوکے رہ جائیں پر اس سگریٹ ضرور پلاتا ہوں کیونکہ یہ غصہ کر جاتا ہے ۔اور اسی وجہ سے اس نے ایک مرتبہ میری جھونپڑی تورڑدی اور دوسرے پالتو جانوروں کو بہت نقصان پہنچایا۔ کیونکہ میں اسے کوئی اور سگریٹ پلا رہا تھا۔

مگر اس کی حالت دیکھ کر میں دوسرے شہر گیا وہاں سے اس کیلئے خاص سگریٹ لے کر آیا ۔ شوکت خان کا کہنا ہے کہ میری 2 ایکر زمین فروخت ہو گئی اس کے اخراجات پورے کر کر کے۔ اور تو اور اسے یہ عادت اس طرح لگی کہ میں اس کے سامنے سگریٹ پیتا تھا تو اسے بھی سگریٹ کے نشے کی طلب لگ گئی۔

حالت اب یہ ہے کہ میں سگریٹ پی کر اس کا دھواں اس کی جانب اڑاتا ہوں تو یہ بھی اسے محسوس کر کے اپنا گزارا کرتا ہے یہی نہیں دن بھر چارہ بہت کم کھاتا ہے بلکہ صبح فجر کے وقت ہی پہلا سگریٹ پیتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More