شکر ہے اللہ تیرا۔ یہ الفاظ ہیں پاکستان کے کھلاڑی نسیم شاہ کے۔ انہوں نے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس کے بعد یہ باتیں شروع ہو گئیں کہ ان کی منگنی ہو گئی ہے۔ جس پر اب ان کا بھی بیان سامنے آ گیا جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔
دراصل ماجرا یہ ہے کہ انہوں نے اپنے گھر کے 2 بڑے بزرگوں کے درمیان میں بیٹھ کر تصویر کھینچوائی اور یہ کیپشن لکھ ڈالا کہ بہتر نوازنے پر اللہ تیرا شکر۔ اس موقعے پر نسیم شاہ نے انتہائی سادہ پینٹ شرٹ اور سر پر سفید رنگ کی ٹوپی
رکھی تھی یہی نہیں چہرے پر کمال کی مسکراہٹ بھی تھی۔
اب اپنی منگنی کی افواہیں سننے کے بعد انہوں نے ایک اور بیان دیا کہ جو تصویر میں نے پہلے شیئر کی وہ بالکل میری منگنی کی نہیں بلکہ یہ تصویر گھر پر ایک افطاری کی تقریب کے دوران کھینچوائی تھی اور جو الفاظ میں نے تحریر کیے اس کا بھی منگنی سے کوئی تعلق نہیں، اللہ پاک کے اچھا نوازنے پر شکر ادا کیا تھا۔
مزید یہ کہ ان کے مداحوں کی ان کی منگنی و شادی کا بے صبری سے انتظار ہے اور حال ہی میں شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، شاداب خان اور شان مسعود کی شادی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک شخص نے کہا کہ ان کا نکاح ہو گیا ہے تو دوسرے نے کہا کہ لگتا ہے کہ بات پکی ہو گئی۔ ان کی اہلیہ کے حوالے سے بھی بہت سی چہ مگوئیاں ہونے لگیں ہیں کہ ان سے شادی ہوئی ہے پر ایسا کچھ نہیں، ان سب خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔