سعودی عرب کے وزیر خارجہ کو ایرانی ہم منصب کی ٹیلی فون کال

ہم نیوز  |  Apr 03, 2023

ریاض: سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان نے باہمی دلچسپی کے امور اور حالیہ سہ فریقی معاہدے کی روشنی میں آئندہ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مؤقر انگریزی اخبار عرب نیوز کے مطابق یہ گفتگو دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان اس وقت ہوئی جب سعودی وزیر خارجہ کو ان کے ایرانی ہم منصب نے فون کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب اور ایران نے ایک دوسرے کے ساتھ سفارتی تعلقات دوبارہ بحال کرنے اور اپنے اپنے سفارت خانے آئندہ دو ماہ کے اندر ایک دوسرے کے ملک میں کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔

سعودی عرب اور ایران کے درمیان یہ اتفاق رائے بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ہوا تھا، دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے کشیدگی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More