روس کے حملے کے بعد اب تک 262 ایتھلیٹس مارے گئے: یوکرین

اردو نیوز  |  Apr 02, 2023

روس کے حملے کے بعد یوکرین میں 262 ایتھلیٹس مارے گئے اور 363 کھیل کے میدان تباہ ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سنیچر کو انٹرنیشنل فیڈریشن آف جمناسٹک سے ملاقات کے موقعے پر یوکرین کے وزیر کھیل ویدیم گُتسیت نے کہا کہ روس کے کسی ایتھلیٹ کو اولمپکس یا دیگر کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’وہ سب اس جنگ کی حمایت کرتے ہیں اور اس جنگ کی حمایت میں منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کرتے ہیں۔‘

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے روسی اور بیلاروس کے ایتھلیٹس کی بتدریج بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کی سفارش کی ہے تاہم کہا ہے کہ وہ غیرجانبدار رہیں۔

بین الاقوامی اولپمک کمیٹی نے 2024 میں پیرس اولمپکس میں ان کی شرکت کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

یوکرین نے جمعے کو کہا ہے کہ 2024 کے گیمز میں اس کے ایتھلیٹس کو کوالیفائنگ مقابلوں میں روسی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

انٹرنیشل اولمپک کمیٹی نے یوکرین کے اس فیصلے پر تنقید کی ہے۔

روئٹرز آزادنہ طور پر ہلاک ایتھلیٹس اور تباہ کھیلوں کے میدانوں کی تعداد کے بارے میں تصدیق نہیں کر سکا۔

فروری 2022 میں روسی حملے کے بعد متعدد ایتھلیٹس نے رضاکارانہ طور پر ملک کے دفاع کے لیے ہتھیار اٹھائے تھے۔

ہلاک ہونے والے ایتھلیٹس میں سکیٹر دمترو شارپر باخموت میں روسی فوج کے خلاف کارروائی میں اور ڈیکاتھلون کے ایک ایتھلیٹ ولادیمیر ایدوشچرک بھی ملک کا دفاع کرتے وقت مارے گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More