مریم نواز کی سعودی عرب روانگی

ہم نیوز  |  Apr 02, 2023

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز آئندہ ہفتے سعودی عرب روانہ ہوں گی، ان کی روانگی ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی روانگی سے دو دن قبل ہو گی۔

ہم نیوز کو یہ بات انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتائی ہے، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر آئندہ ہفتے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف اپنے اہل خانہ سمیت 11 اپریل کو خصوصی پرواز کے ذریعے برطانیہ سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گے اور رمضان المبارک کا آخری عشرہ مکہ اور مدینہ میں گزاریں گے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب جانے والوں میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارسمیت کئی دیگر حکومتی وزرا اور اراکین پارلیمنٹ بھی شامل ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More