ہم نیوز | Apr 02, 2023
پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلالئی نے اپنی پارٹی کا نام تبدیل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف گلالئی پارٹی کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان نےاس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ عائشہ گلالئی کی جماعت کا نام جماعت صفہ ہو گا۔
یاد رہے کہ 2017 میں عائشہ گلالئی نے پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اس کے بعد پاکستان تحریک انصاف گلالئی کے نام سے اپنی الگ جماعت بنائی تھی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More