پاکستانی کھلاڑی ویسے تو سب کی توجہ بخوبی حاصل کر لیتے ہیں، لیکن کا خطرناک انداز سب کو خوف میں مبتلا کر دیتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ان دنوں پاکستانی کھلاڑیوں کی خطرناک گیند بازی کا تذکرہ ہے، جس سے کئی کھلاڑی زخمی ہوچکے ہیں۔
شعیب اختر:
ایک وقت تھا جب راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی بال سے ہر بلے باز خوف کھاتا تھا، کیونکہ شعیب کی بال سے بلے باز زخمی تک ہو جاتے تھے۔
ایک ایسا ہی واقعہ سب کو حیران کر دیتا ہے جب ساؤتھ افریقی بلے باز گیری کرسٹن شعیب اختر کی گیند لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔ آنکھ کے نیچے اس حد تک شدید زخم آیا کہ فورا ہی خ و ن نکلنے لگا۔
دوسری جانب بھارتی کھلاڑی سارو گنگولی بھی 1999 کے میچ بھی شعیب کی تباہ کن بالنگ کی وجہ سے زخمی ہو کر گراؤنڈ میں ہی گر پڑے تھے۔
حارث رؤف:
حارث رؤف کی گیند بازی ویسے تو سب کو بھا جاتی ہے، تاہم ان کی بالنگ کی وجہ سے بھی ایک بلے باز شدید زخمی ہوتے ہوتے بچا۔
نیدرلنیڈز کے بلے باز باس دی لیدی حارث رؤف کا شکار اس وقت ہوئے جب ان کی خطرناک گیند اچانک بلے باز کے ہیلمٹ کے اندر جا گھسی جس سے ان کی آنکھ ضائع ہونے سے بال بال بچی، البتہ آنکھ کے نیچے زخم ضرور آ گیا۔
احسان اللہ:
حال ہی میں افغانستان اور پاکستان کے مابین ہونے والے میچ کے درمیان پاکستانی بالر احسان اللہ کی بالنگ سے افغان بلے باز نجیب اللہ زادران خطرناک گیند سے زخمی ہو گئے۔
بلے باز پر گیند کے نشان بھی واضح تھے جبکہ خ و ن بھی نکل رہا تھا، جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لیے ڈاکٹرز کو بلایا گیا۔
وسیم جونئیر:
وسیم جونئیر یا محمد وسیم کی بالنگ ویسے تو سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہے لیکن ایک موقع ایسا تھا جب ان کی وجہ سے امپائر علیم ڈار بھی غصے میں آ گئے۔
گیند وکٹ پر مارتے وقت علیم ڈار بھی موجود تھے، لیکن آؤٹ کرنے کے چکر میں وسیم کو یہ خیال نہ رہا اور گیند امپائر کی ٹانگ پر لگی جس کے بعد امپائر نے غصے میں آ کر شرٹ گھاس پر پھینک دی۔ ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کی، بعدازاں کھلاڑیوں نے ان کی ٹانگ کا معائنہ بھی کیا۔