پی ٹی آئی کا مریم اورنگزیب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان

ہم نیوز  |  Mar 31, 2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔

اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اطلاعات نے زندگی میں کبھی کونسلر کا الیکشن بھی نہیں لڑا ۔انہوں نے آج کہا کہ سپری کورٹ کا فیصلہ قبول نہیں کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف چیف جسٹس کو دھمکی دے رہا ہے کہ آئین کے مطابق فیصلہ نہ دیں۔مزید بولے کہ لاہور وکلا کنونشن میں 96 بار ایسوسی ایشنز نے گائیڈ لائن دی ہیں،ہم وکلاکے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وکلا سے اپیل کی ہے کہ سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی اور شاہ محمد قریشی پر مشتمل ایک رابطہ کمیٹی قائم کی گئی ہے ،دونوں دوسری جماعتوں سے بھی رابطہ کریں گے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More