پاکستان بار کونسل کا فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ

ہم نیوز  |  Mar 31, 2023

پاکستان بار کونسل نے موجود سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان بار کونسل نے کہا ہے کہ عدلیہ کے اندرونی مسائل کے حل کیلئے فل کورٹ اجلاس بلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مقدمات کی سماعت کیلئے فل کورٹ تشکیل دیا جائے تاکہ تنقید سے بچا جاسکے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجود سیاسی صورتحال میں پاکستان بار کونسل آل پارٹیز کانفرنس بلانے کیلئے تیار ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More