کھانا نہ پکانے پر بیوی قتل

ہم نیوز  |  Mar 31, 2023

بھارت میں ایک شخص نے مبینہ طور پر بیوی کو کھانا نہ پکانے پر قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست نئی دہلی میں پیش آیا ہے جہاں ایک 28 سالہ شخص بجرنگی گپتا نے اپنی بیوی کو چَھڑی کے وار کر کے مار ڈالا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے بتایا ہے کہ مذکورہ شخص نے اپنی بیوی کو اس لیے مارا کہ وہ سست تھی اور اس نے کبھی اس کے لیے کھانا نہیں پکایا۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص کی بیوی کو زخمی حالت میں مقامی اسپتال میں لایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی والدہ کے مطابق اس کی بیٹی کی شادی کو7 سال سے بھی کم عرصہ گزرا تھا، اس کا داماد بیٹی کو مارتا پیٹتا رہتا تھا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More