پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے سربراہ اظہر مشوانی گھر پہنچ گئے

اردو نیوز  |  Mar 31, 2023

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم کے ’گمشدہ‘ سربراہ اظہر مشوانی اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

جمعے کو اپنی ایک ٹویٹ میں تحریک انصاف کے کارکن اظہر مشوانی نے لکھا کہ ’الحمدللہ میں ابھی بخیر و عافیت گھر واپس پہنچ چکا ہوں۔ ان آٹھ دنوں میں آپ کی دعاؤں، کاوشوں اور تعاون نے تاعمر کے لیے ہمیں مقروض کر دیا ہے۔ جزاک اللہ  دعا ہے کہ ہمارے دیگر اسیر کارکنان بھی جلد اپنی فیملیز کے ساتھ افطاری کریں۔‘

سنیچر کو لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن میں اظہر مشوانی کے بھائی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

ایف آئی آر میں اظہر مشوانی کے بھائی مظہر الحسن نے موقف اختیار کیا کہ ’جمعرات کو دن پونے تین بجے اظہر قاضی کریم ٹیکسی پر اپنے گھر ٹاؤن شپ سے  زمان پارک کے لیے نکلا اور پھر تھوڑی دیر بعد اس کا نمبر بند ہو گیا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اس کے بعد کوشش کے باوجود اظہر قاضی کا کوئی پتا نہ چل سکا۔ سائل کو قومی شبہ ہے کہ اظہر قاضی کو نامعلوم اشخاص نے جانی نقصان کی خاطر اغوا کر لیا ہے۔‘

سوشل میڈیا پر انتہائی متحرک اظہر مشوانی کا نمبر جمعے کو مختلف واٹس ایپ گروپس سے اچانک نکلنا شروع ہو گیا اور بعد میں ان کا واٹس ایپ نمبر بھی ڈی ایکٹیویٹ ہو گیا تھا۔

ان کی اہلیہ نے چیف جسٹس آف پاکستان کو ایک خط لکھا تھا جس میں ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More