عام تعطیل کا اعلان

ہم نیوز  |  Mar 31, 2023

کراچی: سندھ حکومت نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

حکومت سندھ نے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ صوبے بھر میں 4 اپریل کو عام تعطیل ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 4 اپریل کو سندھ میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے تاہم وفاق کے تحت چلنے والے سرکاری و نجی ادارے اور بینکس معمول کے مطابق کھلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ عدالتی حکم پر ذوالفقار علی بھٹو کو 18 مارچ 1978 کو راولپنڈی جیل میں تختہ دار پر لٹکایا دیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More